گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )بورڈملازمین اورسپروائزری ،مارکنگ سٹاف دیگرعملہ آ منے سامنے،دونوںطرف سے احتجاج کی دھمکیاں،تعلیمی بورڈ گوجرانولہ یونین کی طرف سے چیئرمین دفترکے سامنے دھرنے کی دھمکی جبکہ کے معاوضوں میں ممکنہ کمی کے خدشہ بارے ڈویژن بھر کی اساتذہ برادری کی امتحانی ڈیوٹیوں کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکی ،گزشتہ برس چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طارق محمود قاضی نے ھوشربا مہنگائی اور دہائیوں سے منجمند معاوضے کو حالات حاضرہ کے مطابق ریوائز کیا تھا جس سے اساتذہ کمیونٹی میں خوشی اور کام میں مزید لگن کی فضا پائی جاتی تھی مگر گزشتہ روز تعلیمی بورڈ گوجرانولہ یونین نے اس نوٹیفکیشن کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ان کا مطالبہ تھا کہ اگر اسی طرح معاوضے دیئے جاتے رہے تو بورڈکے ریونیو میں کمی واقع ہو جائے گی، دوسری طرف پنجاب ٹیچرز یونین کاہنگامی اجلاس ضلعی صدر محمد شاذب اعوان کی سربراہی میں ہوا ۔ ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ امتحانات سے لیکر نتائج کے اعلان تک اساتذہ کرام مختلف ڈیوٹیوں کی صورت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔