گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) کورئیر کمپنی میں خردبرد میں ملوث افراد کی عدالت سے ضمانت منسوخ،ایف آئی اے پولیس نے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا۔ملزم راجہ عمران علی سکنہ مغلپورہ لاہور اور ذیشان طارق سکنہ پیپلزکالونی گوجرانوالہ نے کمپنی کال کوریئر میں فراڈ کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جس پرایف آئی اے سائبر کرائم برانچ میں مقدمہ درج ہوا۔ متذکرہ بالا ملزموں نے گرفتاری کے خوف سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی تھی لیکن عدالت سے ضمانت کینسل ہوگئی جس پر ایف آئی اے ٹیم نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، دوسرے کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے ۔