مسجد نبوی میں سینئر وزراء  پر شرمناک حملے کی مذمت کرتے ہیں‘ آصفہ زرداری  

کراچی (آئی این پی)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ  پاکستان کو انتہائی تاریک راستے پر لے جایا جارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے گزشتہ روز ہوئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مدینہ میں مسجد نبوی میں سینئر وزرائ￿  پر شرمناک حملے کی مذمت کرتے ہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں آصفہ بھٹو لکھتی ہیں کہ تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان کی بڑھتی ہوئی انا کو تسکین دینے کے لیے جس عدم برداشت اور تفرقہ بازی کو ہوا دی جا رہی ہے وہ پاکستان کو انتہائی تاریک راستے پر لے جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...