قصور : ٹریکٹر ٹرالہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ‘ کمسن بچی جاںبحق ‘ 3 افراد زخمی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقے منڈی عثمانوالہ میں ٹریکٹر ٹرالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے کمسن بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد کو ریسکیو1122کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا۔داؤ کے کھلیانہ کی رہائشی چھ سالہ امہ فروا اپنی دادی،پھوپھی اور چچا کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر کو آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے کھڑے ہوئے ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں امہ فروا موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ باقی تینوں زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122کی ٹیم نے طبی امداد کے بعد علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...