فیصل آباد : ڈیزل بحران شدت اختیار کرگیا، کاشتکاروں کو شدید مس ائل کا سامنا

Apr 30, 2022

فیصل آباد (این این آئی )ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی ڈیزل بحران شدت اختیار کر گیا، جس سے گندم کے کاشتکاروں کو خاص طور پر شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی ڈیزل کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا۔ گندم کی کٹائی کے سیزن کے دوران کاشتکاروں کو ڈیزل میسر نہ آنے کی وجہ سے گندم کی کٹائی کا مرحلہ متاثر ہو رہا ہے جس سے کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کسانوں نے گندم کی فصل کی کٹائی کرتے ہوئے گانٹھیں باندھ کر ڈھیر لگا رکھے ہیں لیکن ڈیزل نہ ملنے سے تھریشر کا پہیہ نہ چل سکا۔کاشتکار ڈیزل کے حصول کیلئے مختلف پٹرول پمپس کے چکر کاٹ کاٹ کر بدحال ہو چکے لیکن کہیں سے بھی ڈیزل میسر نہ آسکا۔ کاشتکار وں نے اعلی حکام سے نوٹس لیتے ہوئے ڈیزل کی سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سرمایہ داروں نے منافع کے حصول کیلئے ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کررکھی ہے۔

مزیدخبریں