پیر ذوالفقار احمدنقشبندی کی زیرسرپرستی دورہ تفسیر القرآن کا انعقاد

لاہور (کلچرل رپورٹر) جامعہ رقیہ للبنات اور الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیرِاہتمام ملک بھرمیں اس سال رمضان المبارک میں حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمدنقشبندی مدظلہ کی زیرسرپرستی 250سے زائد مقامات پر دورہ تفسیر القرآن کا انعقاد ہوا جس کامرکزی اختتامی پروگرام ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوا جس میں جامعہ رقیہ للبنات کی مہتمم ومنتظمہ ا ہلیہ حافظ محمد ابراہیم نقشبندی  نے سورہ نور کی تفسیر بیان کی اور اختتامی دعا کروائی۔ انہوں نے سورہ نور کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سورہ مبارکہ میں ایسے آداب وفضائل اور احکام وقواعد بیان ہوئے ہیں جو اجتماعی زندگی کی راہ کو منور اور روشن کردیتے ہیں۔ سورہ نور میں زیادہ تر ایسے احکام بیان ہوئے ہیں جو عفت وعصمت سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی لیے حضرت عائشہ صدیقہ ؓنے یہ سورہ مبارکہ خواتین کو سکھانے کی خاص تاکید فرمائی۔ تقریب میں دورہ تفسیرالقرآن کروانے والی معلمات کو سرٹیفیکیٹ اور انعامات بھی دئیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن