پیر سلمان منیر،محمد الیاس چنیوٹی ودیگر رہنمائوں کاحرم نبویؐ میںہلڑبازی پر سخت احتجاج کیا

لاہور( خصوصی نامہ نگار) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان منیرنائب اُمر امولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے) ،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری ،شیخ محمدنعیم بادشاہ ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان ودیگررہنمائوںنے گزشتہ روزحرم نبویؐ مسجدشریف میںپی ٹی آئی کارکنوںکی نعرہ بازی وہلڑبازی پرسخت احتجاج کیاہے اوراسے تقدس مسجدنبوی ؐ کی بدترین پامالی قراردیاہے ۔ علماء نے توہین کے مرتکب مجرموںکوسخت سے سخت سزادینے کامطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن