فری ٹاون (اے پی پی)چینی سفارت خانہ نے مغربی افریقی ملک سیرالیون میں مسلم کمیونٹی کیلئے اشیائے خوردونوش کی ایک کھیپ عطیہ کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سفارت خانہ نے سیرا لیون کی آزادی کی 61 ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر چاول، تیل، آٹا اور چینی پر مشتمل اشیا بھی عطیہ کیں۔ چینی سفیر ہو ژانگلیانگ نے تقریب کے دوران مذہبی اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں پر سیرا لیون کی حکومت ،صدر جولیس ماڈا بائیواور عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے چین اور سیرا لیون کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔سیرالیون کی سپریم اسلامک کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ ابراہیم بری نے مسلمانوں اور سیرالیون کے عوام کو دی جانے والی امداد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
مغربی افریقہ:چینی سفارتخانے کا مسلم کمیونٹی کیل ئے اشیائے خوردونوش کا عطیہ
Apr 30, 2022