ملتان(خصوصی رپورٹر) شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دھماکے کی جو وجہ سامنے آئی ہے اسکے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے شہباز شریف ہسپتال ملتان کی لیبارٹری کے تین کمرے ایم ایس سے تڑوائے اور ایک لیبارٹری بنوائی جس میں کوئی کھڑکی نہیں تھی اور کیمیکلز پڑے ہوئے تھے اور وہاں کوئی وینٹیلیشن نہیں تھی۔ وہاں سلنڈرز کے ساتھ ان کیمیکلز کو بھی آگ لگی تو چلرز و ائیرکنڈیشنرز کے کمپریسر بھی پھٹ گئے اور دھماکہ زوردار ہو گیا تھاجو لیباٹریوں کے کمرے ختم کروائے گئے ان میں ہوا اور وینٹیلیشن کا بندوبست تھا اور کھڑکیاں لگی ہوئی تھیں مگر نئی بنائی جانے والی لیباٹری میں کوئی کھڑکی تک نہیں تھی جس سے لیبارٹری مکمل پھٹ گئی اور آگ لگتی گئی۔
نئی لیبارٹری میں روشن دان نہ ہونے کی وجہ سے کیمیکلز اور کمپریسر زوردار دھماکے سے پھٹے
Apr 30, 2022