لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، چوہدری محمد علی، نادیہ جمشید، مبینہ راشد، میاں ارشد، رانا خالد،طاہر اسلام، مرژا طارق،غفار اعوان،نذیر گجر، ملک سجاد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرژا اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہر روز نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔ حکومت مہنگائی کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وفاق اور دیگر صوبوں کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جلد ازجلد جاری کریں وگرنہ صوبہ بھر کے ملازمین عید الفطر کے بعد سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔