شعیب اختر، شین واٹسن ‘ اے بی ڈویلیئرز کو کیریئر یاد آنے لگا


اسلام آباد(آئی این پی)دنیائے کرکٹ کے تین اہم ناموں شعیب اختر، شین واٹسن اور اے بی ڈویلیئرز کے درمیان اپنے کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو ہوئی۔تینوں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے کیریئر کو یاد کیا گیا۔شعیب اختر کی جانب سے 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بال پھینکنے والے میچ کو کرکٹ آسٹریلیا نے یاد کیا۔سابق آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر شین واٹسن نے کہا کہ اس گیند کے کھیلتے وقت میں 21سال کا تھا، شعیب اختر بہت عمدہ اور انتہائی تیز ترین فاسٹ بولر تھے۔سابق جنوبی افریقی کرکٹر اور مسٹر 360کے نام سے مشہور اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ مجھے اب بھی شعیب اختر کی تیز رفتار بولنگ کا سوچ کر ڈر لگتا ہے۔قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ اے بی ڈویلیئرز بولرز کی نیندیں اڑا دیا کرتے تھے۔سابق پروٹیز کپتان نے کہا کہ کیرئیر کی شروعات میں ہی شعیب اختر نے تیز رفتار بولنگ سے میری ٹانگ زخمی کر دی تھی۔اے بی ڈویلیئرز نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر کو چھکا مار کر احساس ہوا تھا کہ میں نے بہت بڑی غلطی کر دی۔شین واٹسن نے کہا کہ شعیب اختر کی تیز رفتار بولنگ میں کبھی نہیں بھول پاؤں گا۔

ای پیپر دی نیشن