نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے سابق کرکٹر اور بائیں ہاتھ کے بلے باز یوراج سنگھ نے کپتانی کے معاملے پر کرکٹ بورڈ تنقید کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی میڈیا انٹرویو دیتے ہوئے سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ویرات کوہلی کے کپتانی سے الگ ہونے کے بعد روہت شرما کو کپتانی دینے کے بجائے بورڈ کو دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے نوجوان رشبھ پنت کو کپتانی سونپ دینی چاہیے تھی۔یوراج سنگھ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مہندرا سنگھ دھونی کو جب ٹیم کا کپتان منتخب کیا تھا تو ایک حیرت انگیز فیصلہ تھا لیکن دھونی نے اپنی سلیکشن سے ناقدین کو جواب دیا اور بھارت کو ورلڈکپ جتوایا۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ بھارت کو ٹیسٹ کے لیے ایک نئے کپتان کی ضرورت ہے اور آپ نئے کپتان کو منتخب کرنے کے بعد کم از کم اسے 6ماہ کا موقع دیں۔سابق کرکٹر اور 2011میں بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے اہم رکن یوراج سنگھ نے کہا کہ پنت میں کپتانی کرنے کے گر ہیں، وہ ایک سمجھ دار کھلاڑی ہے۔واضح رہے کہ رشبھ پنت نے سال 2018میں بھارت کے لیے ڈیبیو کیا تھا، انہوں 30ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار 920رنز بنارکھے ہیں جبکہ انکا بہترین اسکور 159ہے۔