لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ہالینڈ ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیروئین ڈیلمی نے پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا دورہ یورپ مثبت قدم ہے، پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ہالینڈ کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ دورہ یورپ سے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور ان کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی، ڈچ کوچ نے ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دورہ یورپ میں جرمن ہاکی کوچ پاکستان ٹیم کی کارکردگی سے خوش
Apr 30, 2022