محمد صلاح نے فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن پلیئر آف دی ایوارڈ جیت لیا 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لیور پول کے محمد صلاح کو مینز فٹبالر آف دی ایئر اور چیلسی کے سیم کیر کو ویمنز فٹبالر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔مصر کے سٹرائیکر صلاح نے اس سیزن میں لیورپول کیلئے 30 گول سکور کیے ہیں۔ جن میں پریمیئر لیگ میں 22 گول شامل ہیں۔آسٹریلیا کی بین الاقوامی کیر نے لیگ لیڈرز چیلسی کیلئے ویمنز سپر لیگ میں 18 گول کیے ہیں۔صلاح نے اس سے قبل یہ ایوارڈ 2018 میں جیتا تھا۔29 سالہ لیورپول ٹیم کا حصہ تھے جس نے فروری میں کاراباؤ کپ جیتنے کیلئے چیلسی کو شکست دی تھی۔28سالہ کیرڈبلیو ایس ایل میں سب سے زیادہ سکورر ہیں اور اس نے مانچسٹر سٹی کیخلاف مئی کے ایف اے کپ کے فائنل میں چیلسی کو اپنی جگہ محفوظ کرنے میں مدد کی۔ایف ڈبلیو اے کی چیئر کیری براؤن نے کہاکہ مو اور سام دونوں اس سیزن میں شاندار رہے ہیںجو کلب اور ملک کیلئے ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...