لاہور (سپورٹس رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب رگبی کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کریگا، سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان رگبی یونین کے تعاون سے ٹرائی نیشن ایشیئن رگبی ڈویژن 2ایونٹ مئی کے آخر میں منعقد ہورہا ہے جس کی میزبانی سپورٹس بورڈ پنجاب کا اعزاز ہے،رگبی ایونٹ پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان، تھائی لینڈ اور تائی پے (چین) کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انٹرنیشنل ٹیموں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، ایونٹ کو یادگار بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں،انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد سے رگبی کے کھیل کو فروغ اورٹرائی نیشن ایشیئن رگبی ڈویڑن 2ایونٹ سے پاکستان کادنیا کے سامنے اچھا تاثر پیدا ہوگا۔