پاکستان میں کرکٹ کی مضبوط کمرشل مارکیٹ موجود ہے : رمیز راجہ 

Apr 30, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کے اپکسپریشن آف انٹریسٹ میں حوصلہ افزاء رسپانس ملنے پر انہیں بہت خوشی ہے۔ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے عزائم مزید پختہ ہوئے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کی ایک بڑی اور مضبوط کمرشل مارکیٹ موجود ہے جہاں ہمارے پارٹنرز بخوشی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 7 کے کامیاب انعقاد اور پی سی بی کے تشخص میں بہتری آنے کے بعد ممکنہ سپانسرز نے شہروں کی بنیاد پر منعقدہ پاکستان جونیئر لیگ میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ سپانسرز اور کمرشل پارٹنرز اس کھیل اور ادارے کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس پس منظر میں وہ فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرنے والوں کے مشکور ہیں۔اگلے مرحلے میں اب پی سی بی عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد لائیو سٹریمنگ کے حقوق کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا۔

مزیدخبریں