راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سرائیکی شاعر مولوی محمد رمضان بہار ملتانی کی 56 ویں برسی پر ورلڈسرائیکی کانگرس کے زیر اہتمام خصوصی ادبی نشست ہوئی ۔ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے صدارت کی ۔مظہر عارف ،وفا چشتی ، مسعوداختر اور احسان کبریا نے بہار ملتانی کی سرائیکی زبان اور ادب کی ترقی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے مر حوم کے لئے فاتحہ پڑھی اور اُن کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ۔