راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ3ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کانعرہ لگاکر اقتدارمیں آنیوالوں نے مسجد نبوی کاتقدس پامال کرکے پوری دنیا میں پاکستانیوں کے سرشرم سے جھکادیے ہیں اس سوچی سمجھی سازش کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،سیاست کرنی ہے توپاکستان میں کریں لیکن جو ہمارے مقدس مقامات ہیں ان کی حرمت کاتوخیال کریں،عمران خان اورپی ٹی آئی کی پوری قیادت کو اس پرپوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے،یہ عمران خان کی ہی تربیت کااثرہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو انکی شخصیت کے آگے کچھ نظرنہیں آتا کہ کس مقام پرکیا بات کرنی چاہیے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ن لیگی کارکنان سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس مذموم اقدام کی بھرپورمذمت کرتی ہے لیکن دوسری طرف پی ٹی آئی کے بعض لیڈراب بھی شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے اس پرفخر کررہے ہیں اوراس ویڈیو کو فخریہ اندازمیں آگے شیئر کررہے ہیں،مریم اورنگزیب اورشاہ زین بگٹی کوسلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں سب کچھ برداشت کیا مسجد نبوی کے احترام میں خاموش رہے پلٹ کر جواب تک نہ دیا۔