انٹر سٹی ٹرانسپورٹروں نے کسی قسم کے کوئی کرائے نہیں بڑھائے،حاجی ظہور

Apr 30, 2022

راولپنڈی ( جنرل  رپورٹر) راولپنڈی کے ٹرانسپورٹ اڈوں سے دوسرے شہروں کو جانے والی انٹرسٹی  ٹرانسپورٹ کی یونین کے عہدیداروں نے مسافروں اور شہریوں کی طرف سے انٹر سٹی  ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے بڑھانے  کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں و کنڈیکٹروں نے کسی قسم کے کوئی کرائے نہیں بڑھائے بلکہ ہم لوگ تو وہی کرائے وصول کر رہے ہیں جو حکومت پنجاب کی طرف سے منظور شدہ  ہیں ، کورو نا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومت نے جو اسی او پیز جاری کئے ان پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے گزشتہ روز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے حاجی ظہور، راجہ محمد بشیر، قلندر خان،،حاجی حق نواز ،راجہ خاقان جمیل ، ملک شہباز احمدنے بتایا کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اصولوں پر عملدرآمد کراتی ہے ،اورکنڈیکٹروں ڈرائیوروں کو اس بات کا پابند کرتے ہیں کہ کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہ کریں، حکومت کی طرف سے جو کرائے مقرر ہیں، وہ وصول کریں زائد کرائے وصول کر کے شہریوں کو پریشان نہ کریں، موٹر وے پر گاڑیاں نہیں چلنے دی جا رہی، کراچی، بلوچستان اور کشمیر جانیو الی گاڑیاں بند ہیں جس سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے لیکن مسافروں کے ساتھ نا انصافی نہیں کر سکتے، جو کوئی بھی مسافروں کے ساتھ نا انصافی کرتا ہے یونین اس کے خلاف کارروائی کرتی ہے ۔

مزیدخبریں