اسلام آباد (خبرنگار) نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد و اْمیدوار بر ائے این اے52ملک عبد العزیز نے کہا ہے کہ موسم گرما شروع ہو تے ہی لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام پر نازل ہوچکا ہے،عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد روشنیاں بھی چھین لی گئی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضا فہ عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے ، انھوں نے کہاسابقہ اور مو جو دہ حکمران آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام دشمن فیصلے کر رہے ہیں،حکمران اتحاد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیا جا ئیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لوہی بھیر میں افطار پارٹی کے شر کاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل عثمان اکاش ، گروپ لیڈر یو سی لو ہی بھیر ہماء ایوب ، اطہر شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ، ملک عبد العزیز نے کہا رمضان المبارک ہمیں قرآ ن کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کی تربیت دیتا ہے، رمضان المبارک کا تقاضا ہے کہ قرآن کے نظام کو ملک میں نافذ کیا جا ئے ، اللہ کے قانون پر اپنے بنائے ہوئے قوانین کو ترجیح دینا اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا قران پاک کا پڑھنا اورا سکو سمجھنا اس پر عمل کرنا اوراس کے قوانین کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا امت کے ہر فرد پر واجب ہے۔
حکمران آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام دشمن فیصلے کر رہے ہیں، ملک عبد العزیز لوڈشیڈنگ اور قیمتوں میں حالیہ اضا فہ عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے
Apr 30, 2022