عوامی شکایات کا جائزہ ، کمشنر راولپنڈی کا میٹروبس کا دورہ 

Apr 30, 2022

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے میٹرو بس سروس راولپنڈی سے متعلقہ مختلف عوامی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے میٹروبس کا دورہ کیا، نورالامین مینگل نے میٹرو بس میں سفر کیا اور مسافروں سے سروس کے معیار کے بارے میں گفتگو کی،انہوں نے کہا کہ بلاشبہ میٹرو بس سروس اہلیان راولپنڈی و اسلام آباد کو سفر کی معیاری اور آرام دہ سہولت فراہم کر رہی ہے جسے بہتر سے بہتر ین بنانے کی کوشش جاری ہے،انہوں نے میٹرو بس اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مختلف میٹرو اسٹیشنوں پر غیر فعال ایلیو یٹرز کو فعال کیا جائے نیز میٹرو کے سیوریج پائپوں کی مینٹی ننس بھی کی جائے تا کہ آنے والے موسم برسات میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

مزیدخبریں