راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لائزر ونگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ ساجد عزیز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کانعرہ لگاکر اقتدارمیں آنیوالوں نے مسجد نبویؐ کاتقدس پامال کرکے پوری دنیا میں پاکستانیوں کے سرشرم سے جھکادئیے ہیں،عمران خان اورپی ٹی آئی کی پوری قیادت کو اس پرپوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
،، گزشتہ روز اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس مذموم اقدام کی بھرپورمذمت کرتی ہے،مریم اورنگزیب اورشاہ زین بگٹی کوسلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں سب کچھ برداشت کیا۔
مریم اورنگزیب ،شاہ زین بگٹی کوسلام، پی ٹی آئی قیادت معافی مانگے،راجہ ساجد عزیز ایڈووکیٹ
Apr 30, 2022