کراچی (کلچرل ڈیسک) کانٹینٹ فلم فیسٹیول ایوارڈ دنیا بھر سے تخلیق کردہ بہترین مواد کی بنیاد پر دیا جاتا ہے،اور جس میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیںکہہ دو، جنید خان اور ان کے خیالات اور تجربات کے درمیان ایک بہت گہری گفتگو ہے، اپنی اس ویڈیو میں جنید خان نے بات کی ہے کہ وہ کس طرح پروا ن چڑھے ہیں،انھوں نے بات کی ہے کہ ایک ایسے شخص کی جو دنیا سے بھاگ کر اپنی ا?واز کو اپنا ہتھیار بنا کر کامیاب ہوگیا۔ انھوں نے اپنے انسٹا گرام پر خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی کہ "کہہ دو"نے گلوبل کانٹینٹ فیسٹیو ل جیت لیا ہے۔جنید خان کا کہنا تھا کہ جو مواد ہم نے تخلیق کیا تھا وہ صرف ایک مواد نہیں تھا بلکہ یہ ایک ایسی چیز تھی جو میرے دل سے نکلی تھی اور ایک ا?واز تھی جو مجھ سے اور میرے اندر سے ا?ئی تھی۔"کہہ دو" کواس وقت لکھا اور اس کی ہدایات دی گئی تھیں جب کووڈ اپنے عروج پر تھا، اور اس طرح کی حوصلہ افزائی اس وقت کی ضرورت تھی۔اس مضبوط اور ذہن ساز مواد کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر سراہا گیابلکہ اس نے ایوارڈ بھی جیتا۔جنید خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پوری ٹیم پر فخر ہے جس نے دل و دماغ اور پوری روح کے ساتھ " کہہ دو ?" کو ایک جادو میں تبدیل کردیا۔