کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے رابطہ کمیٹی کے ہمراہ عالمی مرکز فیضان مدینہ کی مجلس شوریٰ کی خصوصی دعوت پر شب قدر کے اجتماع میںشرکت کی اور نگراں مجلس شوریٰ عمران عطاری کا شب قدر کی مناسبت سے بیان سنااور خصوصی دعا میں شرکت کی ۔اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں طاق راتوں میںمختلف مساجد میں ایسی محافل کا انعقاد کیا جا تا ہے اور ایسی محافل و عبادات کی وجہ سے ہی پاکستان پر اللہ تعالیٰ نے اپنا خصوصی رحم و کرم فرمایا ہے میںاللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے اور اس مبارک رات کے صدقے پاکستان کو ہر قسم کی اندرونی و بیرونی سازشوں سے بچائے آمین۔فیضان مدینہ کے منتظمین نے وفد کو 27شب کے سلسلے میں فیضان مدینہ میں ہونے والے اجتماع میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب، زاہدمنصوری بھی موجود تھے ۔
عامر خان
عامر خان کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ شب قدر کے اجتماع میںشرکت
Apr 30, 2022