کراچی(نیوز رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی اور نائب امیر جماعت مولانا پروفیسر محمد سلفی کی ہدایت پر کراچی اورحیدر آباد سند ھ کی مساجد میں نماز تراویح اور بعد از نماز ظہر کے بعد جماعت کے جید علمائے کرام قرآن و حدیث پر مبنی مفصل خطا ب کریںگے۔تاکہ ماہ صیام کی طاق راتوں کی اہمیت و فضیلت سے عوام الناس کو آگاہ کیا جاسکے۔ جبکہ مولانا سلفی نے پاکستان بھر کی500سے زائد مساجد کے آئمہ کرام ، خطباء اور معتکفین سے کو باور کرواتے ہوئے کہا کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے ہزاروں خواتین و حضرات اور خصوصاً نوجوان اعتکاف کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رب تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کی برکھا کو سمٹیتے رہیں ۔ اپنی اعتکاف کی جگہ کو ہی اپنا اسلامی قلعہ بنائیں ، بیجا گفتگو سے اجتناب کریں ، موبائل فون پر گفتگو کرنا ، کاروباری رہنمائی اور دنیاوی گفتگو کرنا اعتکاف کے آداب کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی دارالامارت محمد ی مسجد برنس روڈ اور جامعہ ستاریہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی سمیت تمام مساجد میں حافظ مفتی محمد انس مدنی ، مولانا مفتی صہیب شاہد دہلوی ، مولانا عبدالوکیل ، علامہ عبدالخالق فریدی ، علامہ ڈاکٹرعامر عبداللہ محمدی ، مولانا قاری ابراہیم جونا گڑھی ، مولانا محمد طفیل عاطف، مولانا عبدالوکیل ثاقب ،مولانا حافظ محمد نعیم راشد ، مولانا محمد سلیمان چنگوانی ، مولانا حمزہ عبداللہ ، مولانا مفتی عبدالغفار سامی، مولانا یوسف نعیم، مولانا قاری مصدق الامین ، مولانا محمد اشرف طاہربندھانی ، مولانا حافظ جواد مدنی، مولانا حافظ خبیب شاہد، حافظ فرحان سلفی، مولانا زہیر سلفی، حافظ محمد ارشاد، مولانا محمد رمضان رضوی، حافظ ظفر عبدالوارث، مولانا محمد صدیق اکبر کے علاوہ حیدر آباد سندھ میں مولانا عبداللہ علوی ، مولانا شیر محمد حقانی اور حافظ صلاح الدین بن جمال الدین سلفی اپنے اپنے حلقہ جات کی مساجد میں خطاب کریں گے۔
حافظ عبدالرحمن سلفی
خواتین اور حضرات اعتکاف کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں‘ حافظ عبدالرحمن سلفی
Apr 30, 2022