سزا پانے والے 13 ملزمان نے پلی بارگین کرلی 

Apr 30, 2022

سکھر (بیورورپورٹ) سکھرکی احتساب عدالت سے سزا پانے والے 13 ملزمان نے پلی بارگین کرلی ،عدالت عالیہ نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جج جسٹس ارشدحسین خان اور جسٹس امجدعلی سہتو پر مشتمل ڈبل بینچ نے نیو تعلقہ ایڈمنسٹریشن سکھر میں کرپشن کے معاملے پر 13 ملزمان جن میں سابق ایڈمنسٹریٹر یار محمد جونیجو ،گل حسن مغل،قائم علی بگٹی،لال خان،اسحاق مہر،عطا محمد مہر،منظور مہر، سمیع اللہ کلہوڑو ودیگر کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم۔دے دیا واضح رہے کہ سکھرکی احتساب عدالت نے ان 13 ملزمان کو کرپشن ثابت ہونے پر سزاسنائی تھی۔

مزیدخبریں