قاضی احمد میں عطائیوں کیخلاف  محکمہ صحت نے ڈنڈا اٹھالیا

Apr 30, 2022

نواب شاہ (نامہ نگار) قاضی احمد شہر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرزاق شیخ اور اقبال بھرگڑی کی سربراہی میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینکوں پر چھاپے مارکر چھ کلینکس اور دو پیتھالوجی لیبارٹریز سیل کردیں جبکہ اس موقع پر متعدد عطائی ڈاکٹر اپنی کلینکس بند کرکے فرار ہوگئے،اس موقعہ پر عبدالرزاق شیخ کا کہنا تھا کہ عطائی ڈاکٹر ہیپاٹائیٹس بی اور سی ودیگر بیماریوں کے پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں جن کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائینگی۔

مزیدخبریں