جمعۃ الوداع کے موقع پر روح پرور اجتماعات، رقت آمیز مناظر

حیدر آباد /سکھر/ خیرپور/  روہڑی (نامہ نگاران)    ملک کے دیگر شہروں کی طرح کی مساجد میں ماہ صیام کے آخری جمعہ کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہو ئے جن میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور استحکام سمیت وبائی امراض سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں  جمعۃ الوداع کے موقع پر ماہ صیام کے بچھڑنے پر فرزندان اسلام صدمے سے دو چار نظر آئے اور اس برکتوں اور رحمتوں کے مہینے کو الوداع الوداع کہتے کہتے آنسوئوں پر قابو نہ پاسکے اور ان کی ہچکیاں بندھ گئیں  انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس کی بھاری جمعیت مساجد کے باہر تعینات کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن