ٹبہ سلطان پور ( نمائندہ نوائے وقت ) ٹبہ سلطان پور کی جامع مسجد کمبوہاں والی عظمت قرآن پاک کانفرنس بسلسلہ لیلتہ القدر منعقد کی گئی جس میں علماء مولانا خواجہ محمد عبداللہ آف شجاع آباد والے ،مولانا مفتی قاسم گل ، چوہدری حاجی شاکر کمبوہ سمیت دیگر نے لیلتہ القدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اس رات کی بہت فضیلت رکھی ہے مسلمانوں کے لیے نیکیاں اور برکتیں سمیٹنے کے لیے رمضان المبارک میں بہت سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں میرا رب کہتا ہے عبادت کرنا انسان کا کام اس کا اجروثواب دینا میر کام یے مولانا خواجہ عبداللہ نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت کریں تاکہ دنیا اور آخرت دونوں سنورسکیں اس موقع پر چوہدری حاجی شاکر کمبوہ، چوہدری مبشر حسن کمبوہ ، چوہدری رحمت اللہ کمبوہ ، چوہدری عارف سبحان کمبوہ ، مرکزیصدر انجمن تاجران چوہدری مہدی حسن کمبوہ ، صدر نیومارکیٹ چوہدری طارق رشید کمبوہ ،چوہدری زاہد اقبال کمبوہ ایڈوکیٹ ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ ،چوہدری یعقوب کمبوہ ، شکیل خان منیس ، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ سمیت عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
اللہ نے نیکیاں سمیٹنے کیلئے رمضان میں بہت سہولیات رکھیں: قرآن کانفرنس
Apr 30, 2022