ملتان( سماجی رپورٹر )شب القدر ہزار مہینوں کی راتوں سے افضل ہے اللہ تعالی کے حکم سے حضرت جبرائیل امین فرشتوں کی جماعت لے کراترتے ہیں اس رات میں توبہ استغفار کرنے والوں کو بخش دیا جاتاہے اللہ تعالی کی مقدس کتاب قرآن مجید کا نزول اسی رات میں ہوا جو ہمارے لئے سر چشمہ ہدایت ہے جن لوگوں نے قرآن کی تعلیم کو عام کرنے اور اس کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزاری ان کا نام تاقیامت روشن رہے گا ان خیالات کا اظہاردرگاہ عالیہ حافظ جمال اللہ ملتانی کے خطیب علامہ حفیظ اللہ شاہ مہروی نے گذشتہ روز جامع حافظ جمال اللہ میں جشن نزول قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ درگاہ حضرت خواجہ جمال اللہ ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شہباز جمالی نے صدرات کی جبکہ خواجہ غلام محی الدین فخری ،جاوید ارشد جمالی مہمانان خصوصی تھے ،مخدوم زادہ شعیب حسین جمالی ،صاحبزادہ طیب حفیظ شاہ ،قاری محمد زیبر ،قاری محمد آصف ،محمد اقبال بزدار ،حاجی اشفاق ودیگر نے شرکت کی۔
قرآن کی تعلیم عام اور اس پر عمل کرنیوالوں کا نام تاقیامت روشن رہیگا
Apr 30, 2022