کوٹ ادو(خبرنگار)فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس کے حوالے سے کوٹ ادو میں بھی تحریک بیداری امت مصطفی کے زیراہتمام کالی پل سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ وہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،مظاہرین نے پلے کارڈزبھی اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے درج تھے جبکہ جامعہ دارالزہراء ایجوکیشنل سنٹر شاہ والا تونسہ موڑ کوٹ ادو میں شیعہ علماء کونسل کے تحصیل آرگنائزروپرنسپل جامعہ علامہ احسان علی اتحادی نے نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس ظالم اور مظلوم کے درمیان تمیز کرنے کا دن ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقے آزاد اور غاضب صہیونی اسرائیل نابود ہوگا۔