ملتان ( سپیشل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام شان نزول قرآن کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر بار محمد وسیم خان بابر نے کی تقریب سے پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی، صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان محمد وسیم خان بابر،جنرل سیکرٹری محمد ارشد صابر مئیو،شیخ ارشد محمود،وسیم ممتاز،اللہ دتہ کاشف،مبشرہ شاہد،فرزانہ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نزول قرآن اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کیلئے ایک تحفہ رشد و ہدایت ہے قرآن متقی کے لئے ہے جو قرآن سے ہدایت نہ پائے وہ بد قسمت انسان ہے آج مسلمانوں کی پریشانیوں اور نفاق کی بنیادی وجہ بھی قرآن سے دوری ہے جس نے بھی زندگی کو آسان اور خوبصورت بنانا ہو وہ قرآن پاک کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کرے ۔