گورنر ہائوس پر غنڈوں نے قبضہ کر لیا ، فوری رینجرز کی نفری بھجوائیں، گورنر پنجاب کا صدر مملکت سے رابطہ

اجازت کے بغیر گورنر ہاس میں سیکڑوں پولیس اہلکار بھیجے گئے، گورنر ہاس پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی،عمر سرفراز چیمہ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت سے رابطہ کر کے کہا کہ گورنر ہائوس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ صدر مملکت فوری رینجرز کی نفری گورنر ہاوس بھجوائیں۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں کہا کہ گورنر ہائوس پر پنجاب پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت سے کہا کہ اجازت کے بغیر گورنر ہائوس میں سیکڑوں پولیس اہلکار بھیجے گئے، گورنر ہاس پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی۔گورنر پنجاب نے صدر مملکت سے مزید کہا کہ گورنر ہائوس میں ہونے والی آج کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن