پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں رسول محمد ﷺ کے روضہ کے قریب مسجد نبویﷺ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا۔انہوں نے قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ لوگوں نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔