سعودیہ کیساتھ تعلقات کووسیع شراکتداری میں تبدیل کرناچاہتے ہیں:وزیراعظم

Apr 30, 2022 | 14:13

ویب ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو وسیع اور متنوع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے عرب نیوز پاکستان ایڈیشن کو ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں اور اب ہم ان تعلقات کو وسیع متنوع اور باہمی طور پر مفید تعلقات میں تبدیل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملک اب دو طرفہ تعلقات کونئے اور غیر روایتی شعبوں تک وسعت دینے پر کام کر رہے ہیںجس میں خصوصاًمعاشی تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

مزیدخبریں