ٹماٹر ،سبزیوں ،مرغی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں‘انتظامیہ مقررہ نرخوں پر اشیاءخردونوش کی فراہمی میں ناکام
وفاقی دالحکومت میں عید الفطر کے باعث دکاندارو ں نے اشیاءخوردونوش کی قیمتیں بڑھادیں،ٹماٹر ،سبزیوں ،مرغی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،انتظامیہ مقررہ نرخوں پر اشیاءخردونوش کی فراہمی میں ناکام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطر قریب آتے ہیں اشیاءخرونوش کی قیمتیں بڑھادی گئیں ٹماٹر ،الو ، پیاز سمیت مختلف سبزیوں کی قیمتیںآسمان پر پہنچ گئیں ہیں اس کے ساتھ مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے دوسری طرف انتظامیہ مقررہ نرخوں پر اشیاءخوردونوش خریدوفرخت میں ناکام ہوگئی ہے۔جس سے مہنگائی کے ستائے عوام مہنگے اشیاءخرونوش لینے پر مجبور ہیں ۔