کے اے ای یو کے شعبہ آرتھوپیڈک کے زیر اہتمام گھٹنے کے فریکچر پر تربیتی ورکشاپ

Apr 30, 2023

لاہور( نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ آرتھوپیڈک کے زیر اہتمام گھٹنے کے فریکچر پر آرتھوسکوپی کے ذریعے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد کھیل کے دوران کھلاڑیوں میں گھٹنے کی ہڈی کی انجری یا حادثاتی طور پر ہونے والی گھٹنے کی انجری کے حوالے سے زیر تربیت ڈاکٹرز کو جدید سرجری اور طریقہ علاج بارے تربیت اور آگاہی دینا تھا۔  پروفیسر محمد اقبال مرزا، پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر فرحانہ سجاد، پروفیسر عمر بٹ اور معروف آرتھوپیڈک سرجنز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں