لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ پاکستان آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی تاسی میں سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کے اعلان کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میںجنت البقیع کی بحالی کے حوالے سے احتجاجی جلوس امام بارگا ہ مسافرخانہ دربارعالیہ بی بی پاک دامن سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی، سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی، ریجنل صدر لاہور سید ذوالفقار حیدر نقوی،، سید کامران حیدر نقوی، سید ارشاد علی نقوی، سیدت تبیان زیدی، سید ذکی کاظمی، سید مقداد نقوی، سید شاہد کاظمی، حیدر سید، سید عمران حیدر نقوی، سید ناصر بخاری اور دیگر عمائدین کی قیادت میں برآمد ہو کرایمپریس روڈسے ہوتا ہوا لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی پہنچا جہاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی نے کہا کہ داعش و القاعدہ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے عراق و شام میں انبیاء کرام ، اہلبیت و صحابہ اور پاکستان میں داتا دربار، لعل شہباز قلندر سمیت اولیائے کرام کے مزارات پر متعدد دہشتگرد حملے کیے۔ اگر مسلمانان عالم دینی و ایمانی غیر ت کا مظاہرہ کرتے تو آج امت مسلمہ حسرت و یاس کی تصویر نہ بنی ہوتی۔
جنت البقیع کی بحالی تمام مسلمانوںکا مطالبہ ہے : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
Apr 30, 2023