لاہور(نیوز رپورٹر)چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ایک قومی فلاحی ادارہ ہے جو گزشتہ 37 سالوں سے لاہور میں صحت اور تعلیم کے میدان میں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ گزشتہ روز ادارے کے جاری پروجیکٹس اور گزشتہ سال کی کارکردگی سے آگہی کیلئے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے بہی خواہوں، میڈیا اور سول سوسائٹی کی ایک کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔ ٹرسٹ کے ٹرسٹی اور سیکریٹری جنرل خالد محمود رسول نے اپنے تعارفی کلمات اور بعد ازاں تفصیلی گفتگو میں چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے بنیادی مقاصد اور اسکے ذیلی اداروں کا اجمالی تعارف پیش کیا اور کارگزاری سے حاضرین کا آگاہ کیا۔ ٹرسٹ کے تمام ادارے صحت اور تعلیم کی کوالٹی خدمات انتہائی ارزاں اور مستحق لوگوں کو فری مہیا کرتے ہیں۔