گورنر پنجاب سے پرنسپل پی جی ایم آئی کی ملاقات، ریسرچ و طبی امور پرگفتگو

لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ملاقات کی میڈیکل ریسرچ، شعبہ صحت اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ صحت کا شعبہ انتہائی اہم ہے، سائنسی علوم کی ترقی اور نت نئی ایجادات کا انحصار تحقیق و جستجو پر ہے۔ دریں اثناء گورنر پنجاب نے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور نیشنل ایمبولینس سروس کالج ڈبلن آئرلینڈ کے مابین توسیع معاہدہ کی دستاویز پر دستخط کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...