لاہور(کامرس رپورٹر) بنک الفلاح لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 27 اپریل کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے بنک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دیدی۔ بلند افراط زر اور کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے چیلنجنگ رہا ہے۔ اس مشکل منظر نامے کے باوجود بنک نے 31 مارچ 2023 کو ختم ہونے والی مدت کیلئے 10.743 ارب کا بعد از ٹیکس منافع کمایا۔ نتائج بنک کی حکمت عملی کے مطابق مضبوط قوت رفتار کی عکاسی کرتے ہیں۔ بنک کی متعدد مصنوعات کیلئے اس کے مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوا جبکہ اس نے افراد، ٹیکنالوجی اور طبعی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری جاری رکھی۔ بنک الفلاح کا ڈپازٹ بیس 31 مارچ 2023 تک سال بہ سال (YoY) 31.9 فیصد بڑھ کر 1.554 ٹریلین روپے پر بند ہوا۔ CA اور CASA کا تناسب بالترتیب 43.7 فیصد اور 68.0 فیصد رہا۔