لاہور(نیوز رپورٹر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام ’’یکم مئی 2023‘‘کو ملک میں جان لیوا مہنگائی، بے روز گاری، امن و امان کی ناقص صورتحال کے خلاف ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی جلسے و جلوس منعقد کیے جائینگے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے بڑا اجتماع ہوگا جس کی قیادت مرکزی رہنماکریں گے جس میں لاہور کے تمام صنعتی علاقوں بشمول ریلوے ورکشاپ واوپن لائن کی ٹریڈ یونینز کے محنت کش شرکت اور ریلوے سکولوں کی خواتین اساتذہ و محنت کش خواتین شرکت کریں گی۔