لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے جاری کردہ مشترکہ ردعمل میں کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پرپولیس کے حملے توڑپھوڑ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ امپورٹڈ مکار حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہی۔ فسطائی فاشسٹ حکومت مسلسل بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ امپورٹڈ نالائق اور نااہل حکمرانوں کے ریاستی جبر اور ظلم کا تحریک انصاف مسلسل ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے ۔