عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں،قومی اسمبلی توڑنے کے مطالبہ تسلیم نہیں:رانا تنویر

Apr 30, 2023

فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے عمران خان کے غیر آئینی مطالبے نہ ختم ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ہم اسے تسلیم کر سکتے ہیں جو شخص رات کو کوئی بات کرتا ہے اور دن کو مکر جاتا ہے۔ ایسے شخص یا اسکی جماعت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) ضلعی تنظیم رہنما اور پی پی 138کے صدر  محمود اختر گورایہ، چوہدری لیاقت علی، چوہدری زبیر احمد اور غلام حسین ٹوری کے علاوہ دیگر اور ارکان بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہ ہے اور اس کے قومی اسمبلی توڑنے کے احمقانہ مطالبے کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا بلکہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔

مزیدخبریں