لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان اورمرکزی سینئر نائب صدر ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کو بدترین سیاسی انتقام کانشانہ بنا نے کیلئے ان کی چادروچاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ان کی گرفتاری کیلئے جس طرح شب خون ماراگیا اس سے فوجی آمروں کی یادتازہ ہوگئی۔چوہدری پرویزالٰہی کی گرفتاری میں ناکامی پروہاں موجود خواتین سمیت ملازمین پربہیمانہ تشدد اورانہیں کسی مقدمات کے بغیر گرفتارکرنا انتہائی شرمناک ہے۔ ہم منتقم مزاج حکمرانوں کے منفی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔