لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ دو مئی کو سماعت کرے گا۔ لارجر بنچ میں جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔ درخواست میں وفاقی ، پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔