دروازہ توڑ کر کسی کے گھر داخلے کی اجازت نہیں: رانا ثناء

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت چھاپے کیلئے پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی۔ دروازہ توڑ کر کسی کے گھر داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔ آپریشن کیلئے وفاق سے فورسز کی ضرورت ہو تو لکھ کر دیا جاتا ہے۔ آڈیو لیکس کو چیک کیا جعلی ہونے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ آڈیو لیکس کے معاملے کی انکوائری ہو سکتی ہے جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کیلئے سامنے آنا ہو گا۔ آڈیو لیکس میں چیف جسٹس پاکستان سے متعلق گفتگو پرائیویٹ گفتگو نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن