سوڈان میں متحارب فریقین مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے سوڈان  وولکر پرتھیس کا کہنا ہےکہ سوڈان میں متحارب فریقین مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ایلچی کا کہنا تھا کہ سوڈان میں فریقین نے مذاکرات کے لیے نمائندے نامزدکر دیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سعودی شہر جدہ یا جنوبی سوڈان کےشہر جبہ میں ہوں گے، ابھی مذاکرات کے لیےکوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن