سیچوان: (ویب ڈیسک) چین میں ایک خاتون کان میں تکلیف اور مستقل گھنٹی بجنے کی آوازیں سنائی دینے کی شکایت لیکر ہسپتال آئی تو ڈاکٹر نے تفصیلی معائنے کے بعد جب اسے کان میں درد اور گھنٹیوں کی آوازیں سنائی دینے کا سبب بتایا تو وہ ششدر رہ گئی۔چین کے صوبے سیچوان کے ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر ہان چنگ لونگ نے اینڈوسکوپی کرتے ہوئے خاتون کو بتایا کہ اس کے دائیں کان میں مکڑی نے گھر بنایا ہوا ہے اور مکڑی کا پورا خاندان اس کے کان میں رہائش پذیر ہے!عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر نے ابتدائی طور پر جب کان کے پردے کا معائنہ کیا تو اسے کوئی غیرمعمولی بات محسوس نہیں ہوئی مگر جب تفصیلی معائنہ کیا تو کان کے پردے کے پیچھے کوئی چیز حرکت کرتی ہوئی دکھائی دی۔بعدازاں ڈاکٹرہان چنگ لونگ نے اینڈو سکوپی کرنے کا فیصلہ کیا، اس دوران انکشاف ہوا کہ اوپر دکھائی دینے والا پردہ دراصل کان کا پردہ نہیں بلکہ مکڑی کا بنایا گیا جالا تھا۔