تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے سالانہ امتحانات سال 2023 جماعت نہم کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کر دیے۔بورڈ سے الحاق شدہ اسکول ایڈمٹ کارڈ اپنے اسکول کے کوڈ سے پورٹل کو لاگ اِن کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، بورڈ نے ویب پورٹل online.bsek.edu.pk پر ایڈمٹ کارڈ اپ لوڈ کر دیے ہیں۔ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے اسکول سربراہان کے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکل پیش آنے کی صورت میں بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی سے رابطہ کیا جائے۔ناظم امتحانات کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔